ابنا: عراقی فوج نے سنیچرکو صوبہ الانبار کے سجر اور ذراع الدجلا علاقوں میں آپریشن کیا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے . اسی طرح صوبے کے الرمادي شہر میں ایک جھڑپ میں فوج نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا.جھڑپ میں ایک عراقی فوجی زخمی بھی ہوا ہے . فوج نے الرمادي میں 32 بم برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔ صوبہ الانبارمیں فوج کا آپریشن گزشتہ سال 21 دسمبر سے شروع ہوا ہے .اسی درمیان معلومات ہے کہ عراقی فوج نے اپنے اسناپرز کو عراق - شام سرحد پر تعینات کر دیا ہے . عراقی فوج کے ذرائع کے مطابق درجنوں اسناپرز، سرحد پر تعینات کر دیئے گئے ہیں تاکہ دہشت گرد اس سرحد پر آمد و رفت نہ کر سکیں.
.......
/169